ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریلوے ڈبوں کے ڈیزائن کے بارے میں لوگوں سے تجاویز،بہترین تجویز پر12لاکھ روپےانعام کا اعلان

ریلوے ڈبوں کے ڈیزائن کے بارے میں لوگوں سے تجاویز،بہترین تجویز پر12لاکھ روپےانعام کا اعلان

Tue, 20 Dec 2016 12:58:50    S.O. News Service

نئی دہلی،19دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ریلوے نے ڈبوں کی مسافر صلاحیت بڑھانے، اسٹیشنوں پر نئے ڈیجیٹل صلاحیت کی ترقی اور نچلی سطح کے پلیٹ فارم سے ٹرینوں میں آسانی سے چڑھنے اترنے کے بارے میں لوگوں سے اپنے خیالات دینے کو کہا ہے۔محکمہ نے مؤثر طریقے سے مال لادنے اور نئی اشیاء استعمال کرنے کے نقل و حمل کے لئے ڈبوں کے نئے ڈیزائن سمیت مختلف پہلوؤں پر بہترین منفرد خیال کے لئے نقد انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔ریل کی وزارت کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ اس تناظر میں ریلوے نے ایک مہم شروع کی ہے جس میں ملک کے تمام شہریوں اور طبقوں سے تجاویز مانگی گئی ہیں۔ملک کے تقریبا تمام شہریوں کے ریلوے کے بارے میں اپنے ذاتی تجربے ہیں، اسی لیے امید ہے کہ وہ پورے جوش و خروش کے ساتھ اس مہم میں حصہ لیں گے،اس مہم میں لوگوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے ریلوے نے 12لاکھ روپے کے 6ایوارڈز کی پیشکش کی ہے۔ریلوے کے وزیر سریش پربھو نے بجٹ میں اعلان کیا تھا کہ اس تناظر میں مہم شروع کی جائے گی۔ریلوے کے مطابق اس میں حصہ لینے کا عمل، شرائط و ضوابط، قابلیت، ہدایات کے بارے میں ویب سائٹ’’انوویٹ ڈاٹ مائی گاؤں ڈاٹ ان‘‘ پر دستیاب ہے۔آن لائن درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 20دسمبر ہے۔


Share: